یورپی یونین نے نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی ترجمان نے کہا ہے کہ یورپ نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
نبیلا نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ہم ایرانی انتخابات کی مانیٹرنگ کررہے تھے۔ نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ڈاکٹر پزشکیان کے ساتھ مختلف معاملات میں باہمی تعاون سے کام آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjavemxuqexoz.3lfu.html