3 مختلف کاروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے 19 تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک کیا، یہ کاروائیاں صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے متنی، ضلع مہمند کے علاقے بائیزئی اور ضلع کرک میں کی گئیں
شیئرینگ :
دہشتگردی کی پے در پے واقعات سے متاثرہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 3 مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے 19تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ آپریشنز کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 3 جوان جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق 3 مختلف کاروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے 19 تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک کیا، یہ کاروائیاں صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے متنی، ضلع مہمند کے علاقے بائیزئی اور ضلع کرک میں کی گئیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پشاور متنی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، مہمند بائیزئی آپریشن میں بھی 8 دہشت گرد مارے گئے، کرک آپریشن میں 3خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ اس طرح مجموعی طور پر 19تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔