تاریخ شائع کریں2025 7 January گھنٹہ 14:01
خبر کا کوڈ : 663468

محترمہ معصومہ نقوی کی جانب سے بزرگ عالم دین پر تشدد کی مذمت

مظلومینِ پاراچنار کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا اتنا بڑا جرم بن گیا ہے جو سندھ پولیس نے علمائے کرام کا احترام بھی نہ کیا
محترمہ معصومہ نقوی کی جانب سے بزرگ عالم دین پر تشدد کی مذمت
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نے کراچی دھرنے میں بزرگ عالم دین پر پولیس کی جانب سے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

تقریب نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے کراچی دھرنے میں بزرگ عالم دین مولانا حسن ظفر نقوی اور دھرنے کے شرکاء پر سندھ پولیس کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے پر امن احتجاج کے شرکاء پر تشدد کرکے دھرنے کو منتشر کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظلومینِ پاراچنار کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا اتنا بڑا جرم بن گیا ہے جو سندھ پولیس نے علمائے کرام کا احترام بھی نہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اگر اس یزیدی طرز حکمرانی کو اپنائے ہوئے ہے تو ہم شیعیان حیدر کرار بھی پاراچنار کے معصوم بچوں کی زندگی اور امن کے لیے دنیا بھر میں اس احتجاج کے ذریعے اپنی آواز کو پہنچائیں گے۔

 
https://taghribnews.com/vdcce1qe42bqe08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ