تاریخ شائع کریں2025 7 January گھنٹہ 14:04
خبر کا کوڈ : 663469

امریکی بحری بیڑوں کے خلاف یمنی کارروائیاں

یمنی افواج نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی طیارہ بردار جہاز کو دو میزائلوں اور چار ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے
امریکی بحری بیڑوں کے خلاف یمنی کارروائیاں
یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی بحری بیڑوں کے خلاف مسلح کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یمنی فوج نے امریکی طیارہ بردار جہاز اور مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون سے حملے کئے ہیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یمنی افواج نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی طیارہ بردار جہاز کو دو میزائلوں اور چار ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

میجر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یہ کارروائی بحیرہ احمر کے شمال میں امریکی طیارہ بردار جہاز ٹرمین کے خلاف کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے عسقلان میں ایک ڈرون کے ذریعے صہیونی تنصیبات کو بھی نشانہ ہے۔ جب کہ یافا (تل ابیب) میں بھی ایک دفاعی مرکز کو کامیابی کے ساتھ ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

یحیی سریع نے ایک مرتبہ پھر واضح طور پرکہا کہ غزہ اور فلسطینی عوام کی حمایت میں صیہونی حکومت کی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcd9s09nyt09o6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ