دہشت گرد تنظیم داعش نے عمان میں عزاداری کے جلوس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
روئٹرز کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے عمان کے شہر مسقط کے الوادی الکبیر میں ایک مسجد کے پاس عزاداری کے جلوس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
شیئرینگ :
روئٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے عمان میں عزاداری کے جلوس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔
روئٹرز کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے عمان کے شہر مسقط کے الوادی الکبیر میں ایک مسجد کے پاس عزاداری کے جلوس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
کچھ ذرائع ابلاغ نے بتایا ہےکہ داعش سے وابستہ نیوز ایجنسی اعماق نے ایک ویڈیو کلپ جاری کرکے دعوی کیا ہے کہ یہ ویڈیو ، مسقط میں عزاداروں پر فائرنگ کے وقت کی ہے ۔
یاد رہے پیر کی رات عمان کے شہر مسقط میں عزاداری کے وقت فائرنگ ہوئی جس میں کئی عزادار شہید و زخمی ہو گئے
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...