قائد انقلاب: صدر اور نئی حکومت کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت اور پارلیمنٹ کو مل کر ایک موقف اختیار کرنا چاہئے۔
شیئرینگ :
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت اور پارلیمنٹ کو مل کر ایک موقف اختیار کرنا چاہئے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے حسینیہ امام خمینی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر پارلیمنٹ کے ترجمان حجت الاسلام سلیمی نے کہا کہ پارلیمانی اراکین ہمیشہ سے رہبر معظم سے ملاقات کے متمنی تھے تاہم شہید صدر رئیسی کو پیش آنے والے حادثے اور بعد کے واقعات کی وجہ سے اراکین پارلیمنٹ کی رہبر معظم سے ملاقات میں کچھ دیر ہوگئی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک میں رائے عامہ منتشر کرنے کا باعث نہیں ہونا چاہیے۔ عوام کا نفسیاتی سکون کسی بھی صورت میں ختم نہیں ہونا چاہیے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ اہم مسائل پر پورے ملک سے ایک ہی موقف سامنے آنا چاہیے۔ پارلیمنٹ اور حکومت کو ایک ہی پیج پر ہونا چاہیے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...