تاریخ شائع کریں2024 22 July گھنٹہ 16:16
خبر کا کوڈ : 643480

سید عبدالملک الحوثی : اسرائیل کو جلد سخت جواب دیا جائے گا

سید عبدالملک الحوثی نے غزہ میں صہیونی جارحیت جاری رہی تو یمن صہیونی حکومت کے خلاف آپریشن کا نیا مرحلہ شروع کرے گا۔ تل ابیب پر یمنی ڈرون حملے صہیونی نفسیاتی طور پر مفلوج ہوگئے ہیں۔
سید عبدالملک الحوثی : اسرائیل کو جلد سخت جواب دیا جائے گا
انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے الحدیدہ پر صہیونی فضائیہ کی بمباری کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کو جلد سخت جواب دیا جائے گا۔

یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے یمنی معیشت پر حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے ہفتے کو ساحلی شہر الحدیدہ پر حملے کے بعد الحوثی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ اور برطانیہ یمن کی جانب سے غزہ کی حمایت میں کاروائیوں کے روکنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ اسرائیل الحدیدہ پر ہونے والے حملے کو بڑی کامیابی کے طور پر پیش کررہا ہے۔

سید عبدالملک الحوثی نے غزہ میں صہیونی جارحیت جاری رہی تو یمن صہیونی حکومت کے خلاف آپریشن کا نیا مرحلہ شروع کرے گا۔ تل ابیب پر یمنی ڈرون حملے صہیونی نفسیاتی طور پر مفلوج ہوگئے ہیں۔

سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ تل ابیب پر حملے میں استعمال ہونے والا ڈرون یمنی ماہرین نے بنایا تھا اور ملکی ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہے۔ یمن غزہ کی حمایت سے ہرگز عقب نشینی نہیں کرے گا۔ یمن اسرائیل سے ڈیل کرنے کے بجائے اس کا مقابلہ کرے گا۔

سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ صہیونیوں کو خوف میں مبتلا ہونا چاہئے کیونکہ نتن یاہو نے جھوٹے بیانات کے سہارے ان کی تباہی کا سامان فراہم کیا ہے۔ یمن پر حملے سے ہمارا عزم مزید مستحکم ہوگا۔ ہم غزہ کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے ہفتے کے دن یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں تیل کے کنوؤں کو نشانہ بنایا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcevx8p7jh8eei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ