تاریخ شائع کریں2024 23 July گھنٹہ 13:38
خبر کا کوڈ : 643597

ایران کا صیہونی حکومت کے خلاف یمنی عوام اور ان کی مزاحمت سے یکجہتی کا اعلان

قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے الحدیدہ کی شہری تنصیبات پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملے کی مذمت کی۔
ایران کا صیہونی حکومت کے خلاف یمنی عوام اور ان کی مزاحمت سے یکجہتی کا اعلان
 قائم مقام وزیر خارجہ نے یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں صیہونی حکومت کے خلاف یمنی عوام اور ان کی مزاحمت سے یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے الحدیدہ کی شہری تنصیبات پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملے کی مذمت کی۔

دونوں رہنماؤں نے اس ٹیلی فونی رابطے میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے غزہ کے عوام کی مثالی مزاحمت،  یمن کی قیادت اور عوام کی طرف سے فلسطینیوں  ساتھ یکجہتی کے اعلان اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے انجام پانے والے آپریشن وعدہ صادق کو تین ایسے اہم اور موثر اقدامات قرار دیا جنہوں نے پچھلے نو ماہ کے دوران غاصب صیہونی حکومت کو اسٹریٹیجک شکست سے دوچار کردیا ہے۔

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے حمایت میں یمنی قیادت، مجاہدین اور عوام کے اقدامات کو تاریخی اور امت مسلمہ کے لیے باعث فخر قرار دیا۔ 

یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے بھی یمن پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملے کے خلاف یمن کے عوام اور مزاحمت کے ساتھ یکجہتی کے اعلان پر ایران سے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے یمن کی  شہری تنصیبات پر حملے کو جس میں عام شہری شہید اور زخمی  ہوئے، صہیونیوں کی بے بسی اور عبرتناک شکست کی علامت قرار دیا۔
https://taghribnews.com/vdcdns095yt0ok6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ