اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریش کی مسعود پزشکیان کے نام پیغام
گوٹیرش نے پزشکیان کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہے۔
شیئرینگ :
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوٹریش نے مسعود پزشکیان کے نام ایک پیغام میں انہیں ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔
گوٹیرش نے پزشکیان کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خطے میں ایران کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے علاقائی بحرانوں کو حل کرنے اور نئے تنازعات کو روکنے کے لیے اس کے کردار پر زور دیا۔
گوٹریش نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ایران کی کوششوں پر اقوام متحدہ کی مسلسل حمایت کے عزم پر بھی زور دیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کو فروغ دینے کے لیے ایران کے نئے صدر سے پرامید ہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا: شہید نصر اللہ مزاحمت کے علمبردار اور جنگجوؤں کے دلوں کے عزیز ...