تاریخ شائع کریں2024 7 August گھنٹہ 13:13
خبر کا کوڈ : 645474

حزب اللہ کا شہید اسماعیل ہنیہ کے جانشین کے طور پر یحیی سنوار کے انتخاب کا خیر مقدم

لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے شہید اسماعیل ہنیہ کے بعد یحیی سنوار کو حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ کے طور پر انتخاب کا خیر مقدم کیا ہے۔
حزب اللہ کا شہید اسماعیل ہنیہ کے جانشین کے طور پر یحیی سنوار کے انتخاب کا خیر مقدم
حزب اللہ نے شہید اسماعیل ہنیہ کے جانشین کے طور پر یحیی سنوار کے انتخاب کا خیر مقدم کیا ہے۔

لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے شہید اسماعیل ہنیہ کے بعد یحیی سنوار کو حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ کے طور پر انتخاب کا خیر مقدم کیا ہے۔

یحیی سنوار صہیونیوں سے مقابلے کی لمبی تاریخ رکھتے ہیں اس لئے خطے کے عوام اور مقاومتی محاذ کے درمیان اچھی شہرت رکھتے ہیں۔

حماس نے گذشتہ رات یحیی سنوار کو شہید اسماعیل ہنیہ کے جانشین کے طور پر انتخاب کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے انتخاب کے بعد حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یحیی سنوار کا انتخاب صہیونی حکومت کی شکست ہے۔ ہم اس انتخاب پر مقاومتی محاذ اور فلسطینی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یحیی سنوار کے عہدے میں ترقی دلیل ہے کہ صہیونی حکومت کی دہشت گرد مہم شکست س دوچار ہوگئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یحیی سنوار کا انتخاب صہیونی حکومت اور امریکہ کے واضح پیغام ہے کہ حماس اپنے عزم و ارادے میں مصمم  اور متحد ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjaiemxuqexxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ