تاریخ شائع کریں2024 1 September گھنٹہ 23:47
خبر کا کوڈ : 648295

صیہونی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کی فیلادفیا اور نتسارم سے انخلاء کی تجویز

اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ "ڈیوڈ بارنیا" نے کہا: "میرا ذاتی موقف یہ ہے کہ ہم کو  قیدیوں کی واپسی کے لیے فیلادلفیا اور نتسارم کے  علاقوں سے دستبردار ہونے کو ترجیح  دینا چاہیے"۔
صیہونی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کی فیلادفیا اور نتسارم سے انخلاء کی تجویز
صیہونی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ نے صیہونی قیدیوں کی رہائی کے مقصد سے اسرائیلی فوج کے فیلادفیا اور نتسارم سے انخلاء کی تجویز رکھی ہے۔

در اصل فلسطینی ان دونوں علاقوں سے صیہونی فوجیوں کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کر رہے ہيں۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ "ڈیوڈ بارنیا" نے کہا: "میرا ذاتی موقف یہ ہے کہ ہم کو  قیدیوں کی واپسی کے لیے فیلادلفیا اور نتسارم کے  علاقوں سے دستبردار ہونے کو ترجیح  دینا چاہیے"۔

بارنیا نے مزید کہا: ہمیں ان دو علاقوں کی عملی طور  پر کوئی ضرورت نہیں ہے۔

موساد کے سربراہ نے کہا: غزہ پٹی کے لوگوں کی  اس پٹی کے شمال میں واپسی کا معاملہ، فیلادلفیا کے بارے میں اختلافات سے زيادہ پیچیدہ ہے۔

 اس سے چند گھنٹے قبل واشنگٹن میں صیہونی حکومت کے سفیر مائیکل ہرازوگ نے ​​بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ تل ابیب نے مصر اور غزہ کی سرحد پر واقع فیلالفیا کوریڈور میں اپنے فوجیوں  کو کم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

سی بی ایس نیوز چینل کے ساتھ انٹرویو میں صہیونی سفیر نے مزید کہا: لیکن ہم اس مرحلے میں  اس علاقے کو چھوڑنے پر راضی نہیں ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdnj09kyt0ox6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ