تاریخ شائع کریں2024 21 September گھنٹہ 16:25
خبر کا کوڈ : 651059

حماس کا صہیونی حملے میں حزب اللہ کے اعلی کمانڈر کی شہادت پر لبنانی تنظیم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے گذشتہ روز صہیونی حکومت کے حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت پر تسلیت اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
حماس کا صہیونی حملے میں حزب اللہ کے اعلی کمانڈر کی شہادت پر لبنانی تنظیم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار
حماس نے صہیونی حملے میں حزب اللہ کے اعلی کمانڈر کی شہادت پر لبنانی تنظیم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے گذشتہ روز صہیونی حکومت کے حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت پر تسلیت اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بہادر اور اعلی کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت پر حزب اللہ کے بھائیوں اور لبنانی عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اس مصیبت میں ہم بھی حزب اللہ اور لبنان کے ساتھ شریک ہیں۔

حماس نے کہا ہے کہ شہید ابراہیم عقیل نے بیت المقدس کی آزادی کی راہ میں اپنی جان قربان کردی ہے۔ ہمیں اللہ کی نصرت اور وعدے پر راسخ ایمان ہے۔

فلسطینی تنظیم نے حزب اللہ کی جانب سے غزہ کے عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب فلسطینی لبریشن فرنٹ نے بھی کہا ہے کہ کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کے بعد ہم سوگوار ہیں۔ صہیونی حکومت کو جارحیت کے بدلے سخت جواب ملے گا۔
https://taghribnews.com/vdcftydv1w6dtxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ