تاریخ شائع کریں2024 3 September گھنٹہ 15:30
خبر کا کوڈ : 648440

ایران بلاشبہ مناسب وقت پر شہید اسماعیلی ہنیہ کے خون کا انتقام لے گا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں دفتر ولی فقیہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ "آج ، اسلامی انقلاب خطے کے ممالک کے لئے مزاحمت کا ایک بے مثال نمونہ بن گیا ہے۔
ایران بلاشبہ مناسب وقت پر شہید اسماعیلی ہنیہ کے خون کا انتقام لے گا
 سپاہ پاسدار انقلاب اسلامی میں رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ ایران بلاشبہ مناسب وقت پر شہید اسماعیلی ہنیہ کے خون کا انتقام لے گا اور صیہونی دہشت گردی کا جواب پورے حساب کتاب کے ساتھ دے گا۔

جنرل فرجیان زادہ نے کہا تحریک مزاحمت کے جوان مکتب خمینی کے تربیت یافتہ ہیں یہی وجہ ہے  کہ  آج مزاحمتی محاذ کو خطے پر برتری حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس، انصار اللہ یمن اور حزب اللہ لبنان کے جوانوں نے ایرانی شہداء سے مزاحمت کا درس حاصل کیا ہے  اور آج اسرائیل کو شکست کا مزہ چکھا رہے ہیں اور آخر کار صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں پر غلبہ پانے میں کامیاب ہوں گے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں دفتر ولی فقیہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ "آج ، اسلامی انقلاب خطے کے ممالک کے لئے مزاحمت کا ایک بے مثال نمونہ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن اسلامی انقلاب کی پیش کردہ ایثار و شجاعت کی مضبوط تہذیب کا مقابلہ نہیں کرسکتا کیونکہ یہ تہذیب اب عالمی ماڈل میں تبدیل ہو چکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfjcdvxw6djja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ