تاریخ شائع کریں2024 3 September گھنٹہ 15:35
خبر کا کوڈ : 648442

صیہونی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو مسلسل روک رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائيڈن کے بیانات سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ امریکیوں کو بھی اس بات اعتراف ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے حصول میں نیتن یاھو سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
صیہونی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو مسلسل روک رہے ہیں
حماس کے سینیئر رہنما سامی ابو زہری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو مسلسل روک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائيڈن کے بیانات سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ امریکیوں کو بھی اس بات اعتراف ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے حصول میں نیتن یاھو سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ "حماس ایسی کسی بھی کوشش یا  تجویز پر بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے جس میں جنگ بندی اور غزہ سے صیہونی فوج کے مکمل  انخلا کی ضمانت دی گئي ہو۔

اس سے قبل ، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ہم قیدیوں کے تبادلے کےحتمی معاہدہ قریب پہنچ چکے تھے، لیکن صیہونی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے مجوزہ  معاہدے پر عمل درآمد کے لئے کافی اقدامات نہیں کیے۔

 غزہ اور مصر کی سرحد پر واقع صلاح الدین کوریڈور (فلاڈیلفیا) اور نتساریم کا علاقہ، حماس اور صیہونی حکومت درمیان معاہدے کے حصول میں تعطل کی سب سے بڑی وجہ بنا ہوا ہے۔

نیتن یاہو مذکورہ دونوں راہداریوں کو اپنے کنٹرول میں رکھنے پر مصر ہے جبکہ تحریک حماس غزہ سے صیہونی فوج کے مکمل انخلا کی خواہاں ہے۔
https://taghribnews.com/vdchk6n-i23nkkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ