تاریخ شائع کریں2024 3 September گھنٹہ 18:08
خبر کا کوڈ : 648462

غزہ جنگ بندی اور مغویوں کی بحفاظت واپسی کے لیے نیتن یاہو کی کوششوں ناکافی ہے

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس  میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے جو بائیدن سے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں نیتن یاہو غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے جو کوششیں کررہے ہیں کیا وہ کافی ہیں؟ اس پر امریکی صدر نے ناں میں جواب دیا۔
غزہ جنگ بندی اور مغویوں کی بحفاظت واپسی کے لیے نیتن یاہو کی کوششوں ناکافی ہے
امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ جنگ بندی اور مغویوں کی بحفاظت واپسی کے لیے نیتن یاہو کی کوششوں کو ناکافی قرار دیدیا۔

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس  میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے جو بائیدن سے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں نیتن یاہو غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے جو کوششیں کررہے ہیں کیا وہ کافی ہیں؟ اس پر امریکی صدر نے ناں میں جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے اور مغویوں کی بحفاظت واپسی کے لیے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جو کوششیں کررہے ہیں وہ کافی نہیں ہیں۔ 

خبر کے مطابق رواں ہفتے نیا جنگ بندی معاہدہ پیش کرنے کے سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ ہم اس کے بہت قریب ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر اس ہفتے اسرائیل اور حماس کو چھوڑ کر اپنے دیگر فریقین سے مشاورت کے بعد ایک حتمی اور آخری جنگ بندی معاہدہ تجویز کریں گے جس کے لیے تاحال مشاورت جاری ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcjmoem8uqexxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ