تاریخ شائع کریں2024 4 September گھنٹہ 16:50
خبر کا کوڈ : 648542

غاصب صیہونی حکومت نے غرب اردن میں کل سے آج تک کم سے کم 30 فلسطینیوں کو گرفتار

 فلسطینی قیدیوں کے امور کے ادارے نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غرب اردن میں گرفتار کئے جانے والوں میں کچھ بچے ہیں اور کچھ ایسے افراد ہیں جو صیہونی جیل سے آزاد ہوئے تھے۔
غاصب صیہونی حکومت نے غرب اردن میں کل سے آج تک کم سے کم 30 فلسطینیوں کو گرفتار
ابلاغیاتی ذرائع نے بدھ کو بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غرب اردن میں ایک ہفتے کے اندر کم سے کم 180 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کےامور کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غرب اردن میں کل سے آج تک کم سے کم 30 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

 فلسطینی قیدیوں کے امور کے ادارے نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غرب اردن میں گرفتار کئے جانے والوں میں کچھ بچے ہیں اور کچھ ایسے افراد ہیں جو صیہونی جیل سے آزاد ہوئے تھے۔

 فلسطینی قیدیوں کے امور کے ادارے نے بتایا ہے کہ گزشتہ بدھ کو غرب اردن پر صیہونی فوج کے وسیع حملووں کے آغاز کے بعد سے اب تک صیہونی فوجیوں نے 180سے  زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

 اس تنظیم نے بتایا ہے کہ اس کو غرب اردن کے شہیر جنین سے گرفتار کئے جانے والے فلسطینیوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہے، اندازہ لگایا جاتاہے کہ جنین میں درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہوگا۔

 گزشتہ روز فلسطین کے محکمہ صحت نے بھی اعلان کیا تھا کہ گزشتہ بدھ کو غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کا وسیع حملہ شروع ہونے کے بعد کم سے کم 30 فلسطینی شہید اور 130 زخمی ہوئے ہیں۔

 اس رپورٹ کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے اب تک غرب اردن میں 682 فلسطینی شہید اور 5700 زخمی ہوچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdci5vaqrt1a5w2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ