تاریخ شائع کریں2024 12 September گھنٹہ 15:00
خبر کا کوڈ : 649464

حزب اللہ اسرائيل کے ساتھ زمینی جنگ کے لیے تیار ہے

لبنان میں حزب اللہ کے زمینی اور سمندری سرحدی امور کے عہدیدار نواف الموسوی کا کہنا ہے کہ لبنان کے خلاف اسرائیل کی جنگ ایک طرح آخری جنگ کی طرح  ہے۔
حزب اللہ اسرائيل کے ساتھ زمینی جنگ کے لیے تیار ہے
بیروت میں حزب اللہ کے ایک اعلی سیکورٹی عہدیدار نے صیہونی حکومت کے خلاف جاری حالیہ لڑائی کو تحریک مزاحمت کے خلاف امریکہ اور نیٹو کی جنگ قرار دیا ہے۔

لبنان میں حزب اللہ کے زمینی اور سمندری سرحدی امور کے عہدیدار نواف الموسوی کا کہنا ہے کہ لبنان کے خلاف اسرائیل کی جنگ ایک طرح آخری جنگ کی طرح  ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اسرائيل کے ساتھ زمینی جنگ کے لیے تیار ہے اور اس نے اس کا طریقہ کار پہلے سے طے کرلیا ہے۔  

نواف الموسوی نے کہا کہ ہمارے خلاف زمینی جنگ میں قابضین کو کبھی بھی برتری حاصل نہیں ہوگي کیونکہ آج جذبہ شہادت سے سرشار مجاہدین کی تعداد 1982 کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

 انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسرائیل امریکہ کی رضامندی کے بغیر جنگ شروع نہیں کرتا اور آج بھی ہم در اصل امریکہ اور نیٹو کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcceoqe02bq008.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ