شہید یحییٰ السنور کے جانشین کے انتخاب جلد ہوجائے گا
تقریب خبررساں ایجنسی نے العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنماؤں میں سے ایک محمود مرداوی نے شہید یحییٰ السنور کے جانشین کے انتخاب پر تبصرہ کیا۔
شیئرینگ :
حماس سے وابستہ ذرائع نے قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے حماس کے رہنما یحییٰ السنوار کے جانشین کے انتخاب کی تاریخ کی طرف اشارہ کیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنماؤں میں سے ایک محمود مرداوی نے شہید یحییٰ السنور کے جانشین کے انتخاب پر تبصرہ کیا۔
انھوں نے کہا: حماس کے رہبر کے لیے جانشین کے انتخاب کا عمل زیادہ دیر نہیں لگے گا اور جلد ہی ہو جائے گا۔ حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ کا انتخاب ہمارے تنظیمی ضوابط کے مطابق کیا جائے گا اور موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہم اس کے جانشین کا انتخاب بہت کم وقت میں کریں۔
مرداوی نے تاکید کی: حماس ایک بڑی تحریک ہے اور اس کے کئی رہنما ہیں۔ طریقہ کار اور آئین مستقبل کے لیڈر کا تعین کرتا ہے۔ سب ان فیصلوں کے تابع ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا: حماس یحییٰ السنور کے راستے پر چلے گی۔ جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے تحریک حماس کے حالات یحییٰ السنوار کی شہادت کے بعد تبدیل نہیں ہوں گے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...