حزب اللہ کی جانب بیک وقت کم از کم 110 راکٹ سے صیہونی ریاست پر حملہ
تقریب خبررساں ایجنسی نے المنار ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی ذرائع نے لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔
شیئرینگ :
عبرانی ذرائع نے لبنان سے مقبوضہ علاقوں کے شمال کی جانب بیک وقت کم از کم 110 راکٹ داغے جانے کی اطلاع دی ہے جس سے آباد کاروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المنار ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی ذرائع نے لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔
ان ذرائع کے مطابق پہلی بار ایکر، نہاریہ اور الجلیل پر بیک وقت تقریباً 110 راکٹ داغے گئے ہیں۔
عبرانی روزنامہ ہاریٹز نے اس میزائل حملے کے نتیجے میں مغربی گلیلی میں آگ لگنے اور اس علاقے میں امدادی ٹیموں کی سرگرمیوں کی خبر دی ہے۔
عبرانی ذرائع نے ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں صہیونی آباد کاروں کو چھپتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
دوسری جانب مقامی ذرائع نے جب لبنان سے مقبوضہ حیفہ پر بیلسٹک میزائل حملے کی تصاویر بھی شائع کی ہیں ۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...