تاریخ شائع کریں2024 21 October گھنٹہ 14:52
خبر کا کوڈ : 654733

یحییٰ سنوار کی شہادت کے باوجود حماس فلسطین کی آزادی تک مزاحمت کے آپشن پر کاربند رہے گی

ڈاکٹر خالد مشعل کا کہنا تھا کہ " طوفان الاقصی آپریشن کے دوران  غزہ ، مغربی کنارے، پناہگزین کیمپوں اور باہر رہنے والے عظیم رہنماؤں کی بڑی تعداد سے محروم ہوگئے ہیں۔
یحییٰ سنوار کی شہادت کے باوجود حماس فلسطین کی آزادی تک مزاحمت کے آپشن پر کاربند رہے گی
 اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رہنما ڈاکٹر خالد مشعل نے کہا ہے کہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے باوجود حماس فلسطین کی آزادی تک مزاحمت کے آپشن پر کاربند رہے گی۔

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ شہید یحییٰ سنور کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مشعل کا کہنا تھا کہ " طوفان الاقصی آپریشن کے دوران  غزہ ، مغربی کنارے، پناہگزین کیمپوں اور باہر رہنے والے عظیم رہنماؤں کی بڑی تعداد سے محروم ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تحریک نے ہمیشہ شہادت، سربلندی، وطن کی آزادی راہ میں اپنے رہنماؤں کی قربانیاں پیش کی ہیں، اور شیخ احمد یاسین ہماری اس تحریک کے بانی تھے جنہیں 2004ء میں صیہونی حکومت نے دہشت گردی کا نشانہ بنا کر شہید کردیا تھا۔

 حماس کی بیرونی شاخ کے سربراہ نے کہا کہا ہماری تحریک کی قیادت اپنے طویل سفر کے دوران بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور کچھ عرصہ قبل یہ تحریک اسماعیل ہینہ سے محروم ہوگئی اس سے پہلے شیخ صالح عاروری اور ان کے بعد ہم نے طوفان الاقصی آپریشن کے دوران بہت سی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور اب یحی سنوار بھی ہم سے بچھڑ گئے ہیں۔  

انہوں نے واضح کیا کہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے باوجود، یہ تحریک اپنی حکمت عملی پر قائم ہے اور سرزمین فلسطین کی آزادی تک مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 
https://taghribnews.com/vdchxkn-x23nmqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ