تاریخ شائع کریں2024 23 October گھنٹہ 18:25
خبر کا کوڈ : 654994

ایران کے سفیر اور پاکستانی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات

بدھ کو پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔
ایران کے سفیر اور پاکستانی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات
 پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور پاکستانی بحریہ کے کمانڈر نے ایک باضابطہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص بحری شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

بدھ کو پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے آپریشنل اور ٹریننگ ونگ کے  عہدیداروں کے علاوہ پاکستان میں متعین ایران کے ملٹری اتاشی کرنل محمد محسن شہابی بھی موجود تھے۔

فریقین نے ایران اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ کی نئي راہوں کا تفصیل سے جائزہ لیا۔    

حالیہ برسوں  کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان فوجی، دفاعی اور میری ٹائم سلامتی کے شعبوں میں تعاون اور اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں پاک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل نوید اشرف نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی سے تھائی لینڈ میں بحر ہند کے ساحلی ملکوں کے نیول کمانڈروں کی کانفرنس کے موقع پر ملاقات اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

21 اگست 2021  کو اس وقت کے پاکستانی بحریہ کے کمانڈر نے تہران کا دورہ کرکے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcgyt93tak9ny4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ