تاریخ شائع کریں2024 23 October گھنٹہ 16:06
خبر کا کوڈ : 654996

فلسطینی مجاہدین کے صیہونیوں پر مسلسل حملے جاری

عزالدین قسام بریگیڈ نے جبالیا کے تل الزعتر محلے میں صیہونی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو ایک طاقتور بم سے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
فلسطینی مجاہدین کے صیہونیوں پر مسلسل حملے جاری
غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کے باوجود، فلسطینی مجاہد صیہونیوں پر مسلسل حملے کر رہے ہیں اور غاصب فوج کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں۔

عزالدین قسام بریگیڈ نے جبالیا کے تل الزعتر محلے میں صیہونی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو ایک طاقتور بم سے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

القسام کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ یہ ٹینک، اس میں موجود بارودی مواد اور فوجیوں سمیت تباہ ہوگیا۔

اس کے علاوہ الفالوجا میں صیہونی فوج کے دو بلڈوزر مشینوں کو "ٹینڈم اور "یاسین 105" گولوں سے تباہ کردیا گیا۔

الصفطاوی خیابان پر بھی صیہونی فوج کا ایک اور بلڈوزر القسام کے حملے کی زد میں آکر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

شہدائے الاقصی بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ نتزاریم علاقے مین متعدد صیہونیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس مین کم از کم ایک غاصب فوجی ہلاک ہوا۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے بھی ناحال بریگیڈ سے وابستہ ایک اسرائیلی فوجی کے ہلاکت کی خبر دی ہے۔

صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک ساڑھے 5 ہزار افسر اور عام فوجی زخمی اور معذور ہوچکے ہیں جن میں سے 748 کی حالت نازک ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں، زخمی اور معذور ہونے والوں کی حقیقی تعداد کو چھپائے ہوئے ہے۔
https://taghribnews.com/vdci35aqqt1aw32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ