صیہونیوں کو لبنان پر زمینی جارحیت بری طرح ہزیمت اٹھانا پڑی ہے/70 صیہونی فوج ہلاک اور 600 سے زائد کو زخمی
المنار کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سپاہیوں نے صیہونی فوجیوں کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے بلکہ انہین جنوبی سرحدوں پر بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں۔
شیئرینگ :
حزب اللہ لبنان نے اپنی تازہ باضابطہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونیوں کو لبنان پر زمینی جارحیت بری طرح ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔
المنار کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سپاہیوں نے صیہونی فوجیوں کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے بلکہ انہین جنوبی سرحدوں پر بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، صیہونیوں نے جب سے لبنان پر زمینی جارحیت کی ہے تب سے اب تک حزب اللہ کے جوانوں نے ان کے 70 فوجیوں کو ہلاک اور 600 سے زائد کو زخمی اور معذور کردیا ہے۔
حزب اللہ نے اس کے علاوہ صیہونی فوج کے 28 مرکاوا ٹینک، 4 بلڈوزر اور ایک بکتربند گاڑی کو تباہ کیا ہے اور 3 ہرمس 450 اور ایک ہرمس 900 کو مار گرایا ہے۔
حزب اللہ کے وار میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت چار محاذوں پر صیہونی فوج کے ساتھ استقامتی محاذ کی جنگ جاری ہے۔ ان چار محاذوں پر دشمن فوج کے 4 ڈیویژن سے جنگ جاری ہے۔
صیہونی فوج اب تک ایک بھی لبنانی قصبے یا دیہات کو مکمل طور پر اپنے قبضے میں نہیں لے سکی ہے اور ہر جگہ حزب اللہ کے جوانوں کے خوف سے عمارتوں کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا جاتا ہے۔
ادھر حزب اللہ نے مقبوضہ سرزمینوں میں واقع صیہونی فوجی مراکز اور ایئرڈیفنس کو اپنے راکٹوں اور میزائلوں سے بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...