حزب اللہ کا صیہونی فوج کے ٹھکانوں اور مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی بستیوں پر حملہ
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم اور ان کی جرأتمندانہ اور باوقار مزاحمت کی حمایت اور لبنان کے دفاع میں اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے المالکیہ میں دشمن کے فوجی ٹھکانے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
شیئرینگ :
غزہ پٹی اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں حزب اللہ نے 21 کارروائیوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں اور مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی بستیوں کو نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم اور ان کی جرأتمندانہ اور باوقار مزاحمت کی حمایت اور لبنان کے دفاع میں اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے المالکیہ میں دشمن کے فوجی ٹھکانے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
لبنانی مزاحمت نے مشرقی مرکبا میں عدیسہ-رب ثلاثین-الطیبہ ٹرائکا میں قابض افواج کے ٹھکانوں پر بھی کئی راکٹ حملے کئے۔
ایک اور کارروائی میں حزب اللہ نے براہ راست کرمئیل شہر کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا۔
اپنی کارروائیوں کے تسلسل میں لبنان کی اسلامی مزاحمت نے عدیسہ شہر کے جنوب اور شمال مغربی حصے میں 2 مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کردیا۔
حزب اللہ نے راموت نفتالی نامی فوجی بیرک پر بھی بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...