تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روداو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ "پی کے کے" نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں توساس ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
شیئرینگ :
دہشتگرد جماعت"پی کے کے" نے ایک بیان جاری کر کے انقرہ میں "توساس" ایرو اسپیس انڈسٹریز کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روداو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ "پی کے کے" نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں توساس ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
"پی کے کے" نے اعلان کیا کہ یہ دہشت گردانہ کارروائی "الخلدون" بٹالین نے بدھ 23 اکتوبر کو سہ پہر 3:30 بجے کی۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز ترک میڈیا نے انقرہ میں "توساس " ایرو اسپیس کمپنی کی عمارت کے قریب دہشت گردانہ حملے کی خبر دی تھی۔
اس حملے کے بعد ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اعلان کیا کہ توساس ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے اور 22 زخمی ہوئے ہیں اور ابتدائی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس حملے میں پی کے کے ملوث تھی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...