تاریخ شائع کریں2024 25 October گھنٹہ 16:17
خبر کا کوڈ : 655138

پی کے کے نے انقرہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روداو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ "پی کے کے" نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں توساس ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
پی کے کے نے انقرہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی
دہشتگرد جماعت"پی کے کے" نے ایک بیان جاری کر کے انقرہ میں "توساس" ایرو اسپیس انڈسٹریز کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روداو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ "پی کے کے" نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں توساس ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

"پی کے کے" نے اعلان کیا کہ یہ دہشت گردانہ کارروائی "الخلدون" بٹالین نے بدھ 23 اکتوبر کو سہ پہر 3:30 بجے کی۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز ترک میڈیا نے انقرہ میں "توساس " ایرو اسپیس کمپنی کی عمارت کے قریب دہشت گردانہ حملے کی خبر دی تھی۔

اس حملے کے بعد ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اعلان کیا کہ توساس ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے اور 22 زخمی ہوئے ہیں اور ابتدائی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس حملے میں پی کے کے ملوث تھی۔
https://taghribnews.com/vdchxmn-623nmzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ