جارح صیہونی رجیم کو ایران آپریشن وعدہ صادق 3 کے ذریعے انہیں کچل کر رکھ دے گا
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ آیت اللہ خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ اگر صیہونی رجیم نے کوئی حماقت کی تو انہیں آپریشن "وعدہ صادق 3" میں مکمل طور پر کچل دیا جائے گا۔
شیئرینگ :
امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ اگر جارح صیہونی رجیم نے مزید کوئی غلطی کی تو ایران آپریشن وعدہ صادق 3 کے ذریعے انہیں کچل کر رکھ دے گا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ آیت اللہ خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ اگر صیہونی رجیم نے کوئی حماقت کی تو انہیں آپریشن "وعدہ صادق 3" میں مکمل طور پر کچل دیا جائے گا۔
انہوں نے عوام کو دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دشمنوں نے گزشتہ 45 برسوں کے دوران بین الاقوامی میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حقیقی چہرے کو مسخ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی مدد سے ایرانی قوم نے ان کی تمام مذموم سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ثقافتی، اقتصادی اور نفسیاتی تیاری بہت ضروری ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلند قوم استکباری طاقتوں کے خلاف استقامت دکھانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
امام جمعہ تہران نے حماس کے سربراہ شہید یحییٰ سنوار اور حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ شہید سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جارح صیہونی حکومت کو جان لینا چاہیے کہ مزاحمتی کمانڈروں کے قتل سے نہ صرف مزاحمتی محاذ کے ارادے کمزور نہیں ہوں گے بلکہ مزید مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے ایران کے تینوں جزائر (تنب بزرگ، تنب کوچک، اور ابو موسی) کے بارے میں کیے گئے بے بنیاد دعووں کے بارے میں کہا کہ تینوں جزائر ایرانی سرزمین کا لازم و ملزوم حصہ ہیں، جس کا ثبوت ایران اور دیگر ممالک کی تاریخی، قانونی اور جغرافیائی دستاویزات میں پایا جاتا ہے۔
آیت اللہ خاتمی نے زور دے کر کہا کہ تینوں جزیرے ایرانی سرزمین کا اٹوٹ حصہ رہے ہیں اور رہیں گے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...