تاریخ شائع کریں2024 26 October گھنٹہ 16:02
خبر کا کوڈ : 655297

سعودی عرب کی ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت کی مذمت

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فوجی جارحیت، خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین و رسم و رواج کی خلاف ورزی ہے اور سعودی عرب اس کی مذمت کرتا ہے۔
سعودی عرب کی ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت کی مذمت
 سعودی عرب نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فوجی جارحیت، خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین و رسم و رواج کی خلاف ورزی ہے اور سعودی عرب اس کی مذمت کرتا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے خطے میں جاری فوجی تنازعات کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی میں کمی اور خطے میں تنازعات کے خاتمے پر زور دیا۔

سعودی عرب نے عالمی برادری اور بااثر و فعال فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور تنازعات کے خاتمے میں اپنا کردار اور ذمہ داریاں نبھائیں۔
https://taghribnews.com/vdcdnk095yt0kx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ