اسماعیل بقائی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ صیہونیوں کی جارحیت کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کو قانونی دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
شیئرینگ :
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صیہونیوں کے جارحانہ اقدام کو اقوام متحدہ اور بین الاقوامی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اسماعیل بقائی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ صیہونیوں کی جارحیت کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کو قانونی دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ایرانی عوام اپنی مسلح افواج پر فخر کرتے ہیں جنہوں نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں شجاعت، ایثار اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادر وطن کی حفاظت کی۔
ترجمان وزارت خارجہ نے لکھا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی کے ایئرڈیفنس فورس کے شہید جوانوں کو جنہوں وطن عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور اسی طرح سرحدی فورس کے سپوتوں کو جنہیں خاش شہر میں اور ایران پر صیہونی حملے کے دن ہی، ایک بزدلانہ دہشت گردی کے واقعے میں شہید کردیا گیا، ہمیشہ ہیرو کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...