تاریخ شائع کریں2024 27 October گھنٹہ 20:05
خبر کا کوڈ : 655480

اسلامی تعاون تنظیم کی ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی نے آگاہ کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

روزنامہ شرق الاوسط کے مطابق، او آئی سی نے اپنی پریس ریلیز میں خطے میں عدم استحکام کا باعث بننے والے تناو اور کشیدگی کے خلاف تنظیم کے موقف پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری اور بااثر قوتوں سے تناؤ کو کم کرنے اور تشدد کو ختم کرنے کے لئے اپنی کوششیں بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا۔

اس بیان میں اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے مضبوط موقف کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ، مغربی کنارے اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔
https://taghribnews.com/vdch6mn-v23nmkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ