مقاومت کو مذاکرات کے حوالے سے باقاعدہ طور پر کوئی پیشکش نہیں کی گئی ہے
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان محمد الحاج موسی نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومت کو مذاکرات کے حوالے سے کوئی باضابطہ پیشکش نہیں کی گئی ہے۔
شیئرینگ :
تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقاومت کو مذاکرات کے حوالے سے باقاعدہ طور پر کوئی پیشکش نہیں کی گئی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان محمد الحاج موسی نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومت کو مذاکرات کے حوالے سے کوئی باضابطہ پیشکش نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صدر جوبائیڈن کی تجاویز کے بارے میں اپنی شرائط سے عقب نشینی نہیں کریں گے۔
موسی نے مزید کہا کہ امریکہ صہیونی حکومت کی ناجائز حمایت کرتا ہے۔ جوبائیڈن انتظامیہ جنگ بندی کی حمایت میں بیانات دے کر انتخابات میں مسلمانوں اور عربوں کے ووٹ لینا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے صہیونی حکومت سے قیمت وصول کریں گے جو کہ مکمل جنگ بندی اور مقبوضہ علاقوں سے عقب نشینی ہے۔ ہم یرغمالیوں کا پتہ اپنے قبضے میں رکھیں گے تاکہ دوبارہ جارحیت کا شکار نہ ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی شرائط کے مطابق ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کریں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ غرب اردن میں قدس بریگیڈ کی شاخیں انتہا پسند بن گویر اور اسموتریچ کے اقدامات کا مقابلہ کریں گی۔
شیخ نعیم قاسم نے لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا: شہید نصر اللہ مزاحمت کے علمبردار اور جنگجوؤں کے دلوں کے عزیز ...