تاریخ شائع کریں2024 28 October گھنٹہ 21:23
خبر کا کوڈ : 655600

اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے چار فوجی افسران کی اجتماعی تشییع جنازے ادا کردی گی

 ایران کے صوبہ کرمانشاہ، خوزستان اور لرستان کے میں سوگواروں نے ملک کی فضائیہ کے چار شہید اہلکاروں کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ الوداع کیا۔
اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے چار فوجی افسران کی اجتماعی تشییع جنازے ادا کردی گی
ایرانی عوام نے ملک کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے چار فوجی افسران کی اجتماعی تشییع جنازے میں شرکت کرکے اشک بار آنکھوں کے ساتھ شہداء کو الوداع کہا۔

 ایران کے صوبہ کرمانشاہ، خوزستان اور لرستان کے میں سوگواروں نے ملک کی فضائیہ کے چار شہید اہلکاروں کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ الوداع کیا۔

اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں ائیر فورس کے حمزہ جہاندیدہ، محمد مہدی شاہرخی، سجاد منصوری اور مہدی نقوی شامل ہیں، شہداء کے تابوتوں کو ایران کے قومی پرچم میں لپیٹ کر کرمانشاہ، رام ہرمز، شوشتر اور بروجرد کے شہروں میں تشییع جنازہ کی گئی۔

 پریس ٹی وی کے مطابق، سوگواروں نے ایران پر اسرائیلی رجیم کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے سخت جوابی کاروائی کا مطالبہ کیا۔ 

ہفتے کی صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے عراق میں قابض امریکی فوجی اڈوں کا استعمال کرتے ہوئے ایران کے صوبوں تہران، خوزستان اور ایلام کی فوجی تنصیبات پر میزائل حملہ کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی۔ 

ایران نے کہا کہ اس حملے کو ملک کے فضائی نظام نے کامیابی سے روکا، تاہم صرف ریڈار سائٹس کو محدود نقصان پہنچا۔ 

اس دوران صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اسرائیل کے دہشت گردانہ حملے کا "مناسب جواب" دے گا۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے بھی واضح کیا کہ ایران اسرائیلی جارحیت کا "مناسب جواب" دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے، جسے غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں جاری نسل کشی اور لبنان میں خونریزی سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔
https://taghribnews.com/vdcbgsb0grhbs0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ