تاریخ شائع کریں2024 29 October گھنٹہ 12:57
خبر کا کوڈ : 655683

غاصب صیہونی حکومت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے/الیہ صیہونی جارحیت میں معمولی نقصان ہوا ہے

 ایران کے وزیر دفاع نے اس تقریب سے جس میں تہران میں مقیم مختلف ملکوں کے فوجی اتاشیوں نے بھی شرکت کی، کہا کہ امریکا کی یہ موجودگی اور اس  کی مداخلتیں دنیا میں اس کی خودسرانہ پالیسیوں کا حصہ ہیں۔   
غاصب صیہونی حکومت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے/الیہ صیہونی جارحیت میں معمولی نقصان ہوا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران  کے وزير دفاع نے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حالیہ صیہونی جارحیت میں معمولی نقصان ہوا ہے جس کو ہم نے اپنی علمی توانائی سے کام لےکر فورا ہی دور کردیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگيڈیئر پائلٹ نصیر زادہ نے آج پیر کو غیر ایرانی یونیورسٹی طلبا کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب میں دنیا کے مختلف علاقوں منجملہ، جنوبی بحیرہ چین، تائیوان کو ورغلانے،  بین الاقوامی آبی راستوں اور باب المندب سمیت مختلف خلیجوں  میں امریکا کی موجود گی اور اسی طرح  روس یوکرین جنگ میں اس کے کردار اور مداخلتوں کا ذکر کیا۔

 ایران کے وزیر دفاع نے اس تقریب سے جس میں تہران میں مقیم مختلف ملکوں کے فوجی اتاشیوں نے بھی شرکت کی، کہا کہ امریکا کی یہ موجودگی اور اس  کی مداخلتیں دنیا میں اس کی خودسرانہ پالیسیوں کا حصہ ہیں۔   

انھوں نے کہا کہ دنیا کے سبھی مسلم اور غیر مسلم انصاف پسند ملکوں کو اپنی علمی توانائیوں کو اپنے مشترکات پر مرکوز کرنا اور ان کی تقویت کرنا چاہئے۔  

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے  کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے جو بظاہر انسانی حقوق اور عدل وانصاف کے لئے وضع کئے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت میں معمولی نقصان ہوا جس  کو ہم نے فورا ہی اپنی سائنسی توانائی اور دانش سے کام لے کر دور کردیا جبکہ اگر  یہ دانش اور ٹیکنالوجی ہمارے پاس  نہ ہوتی اور دوسروں  کے پاس ہوتی تو وہ ہرگز ہمیں یہ کام نہ کرنے دیتے۔ 
https://taghribnews.com/vdcc4pqe12bqpe8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ