تاریخ شائع کریں2024 29 October گھنٹہ 16:10
خبر کا کوڈ : 655716

حزب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے بعد حماس اور اسلامی جہاد تحریک کا مبارکبادی پیغام

منگل کے روز المیادین نیوز چینل کے حوالے سے تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شیخ نعیم قاسم کو لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
حزب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے بعد حماس اور اسلامی جہاد تحریک کا مبارکبادی پیغام
حماس اور فلسطین کی اسلامی جہاد تحریکوں نے "شیخ نعیم قاسم" کو لبنان کی حزب اللہ کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

منگل کے روز المیادین نیوز چینل کے حوالے سے تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شیخ نعیم قاسم کو لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ نعیم قاسم کا حزب اللہ کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا ظاہر کرتا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت اس کی قیادت کے ڈھانچے پر لگنے والی ضربوں سے نکل چکی ہے۔

حماس نے مزید کہا: ہم حزب اللہ کی نئی قیادت کے ساتھ کھڑے ہونے پر زور دیتے ہیں اور ہم اللہ تعالی سے جہاد اور مزاحمت کے راستے کو جاری رکھنے میں اس کی مدد کے لیے دعا گو ہیں۔

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے بھی ایک بیان میں اس انتخاب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کہا: شیخ نعیم قاسم کا حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر انتخاب لبنان کی اسلامی مزاحمت کی طاقت پر تاکید ہے۔

 چند گھنٹے قبل لبنان کی حزب اللہ کی قیادت نے شیخ نعیم قاسم کو لبنان کی حزب اللہ کا سیکرٹری جنرل منتخب کرنے کا اعلان کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjviemmuqeiaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ