3 نومبر کو رہبر انقلاب طلباء کی ایک بڑی تعداد ملاقات کریں گے
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں یوم طلبہ عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے طور پر ایرانی مہینے آبان کی 13 تاریخ کو منایا جاتا ہے، اس دن رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے طلباء کی ایک بڑی تعداد ملاقات کر گی۔
شیئرینگ :
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای 3 نومبر کو ایرانی طلبہ کے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے موقع پر طلباء کی ایک بڑی تعداد سے ملاقات کریں گے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں یوم طلبہ عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے طور پر ایرانی مہینے آبان کی 13 تاریخ کو منایا جاتا ہے، اس دن رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے طلباء کی ایک بڑی تعداد ملاقات کر گی۔
4 نومبر 1979 کو، اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں ایرانی یونیورسٹی کے خط امام خمینی کے پیرو طلباء نے امریکی سفارت خانے پر قبضہ کر لیا جو تہران میں جاسوسی کا مرکز بن چکا تھا اور ایران میں نئے قائم ہونے والے اسلامی نظام کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
سفارت خانے پر قبضہ کرنے والے طلباء نے بعد میں دستاویزات شائع کیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ کمپاؤنڈ واقعی اسلامی جمہوریہ کو ختم کرنے کے منصوبوں اور اقدامات میں مصروف تھا۔
ہر سال ایرانی قوم بالخصوص طلباء ماہ آبان کی 13 تاریخ کو اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں ریلیاں نکالتے ہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا: شہید نصر اللہ مزاحمت کے علمبردار اور جنگجوؤں کے دلوں کے عزیز ...