آج صبح مقبوضہ علاقوں کے خلاف عراقی مزاحمت کا پانچواں آپریشن
عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ آج (جمعرات) صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر اپنے پانچویں ڈرون حملے میں اس نے شام کے مقبوضہ گولان میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا۔
شیئرینگ :
آج مقبوضہ علاقوں کے خلاف پانچویں کارروائی میں عراقی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ گولان میں ایک اہم ہدف کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ آج (جمعرات) صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر اپنے پانچویں ڈرون حملے میں اس نے شام کے مقبوضہ گولان میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا۔
عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے: غاصب حکومت کے خلاف مزاحمت، فلسطین اور لبنان کے عوام کی مدد کرنے اور بچوں، عورتوں اور بوڑھوں، سمیت عام شہریوں کے خلاف غاصب حکومت کی ہلاکتوں کا جواب دینے کے لیے ہمارے نقطہ نظر کے تسلسل میں عراق اسلامی مزاحمت نے آج (جمعرات 10/2024) 31) مقبوضہ گولان میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا اور آج صبح کی اولین ساعتوں سے یہ پانچواں حملہ تھا۔
مذکورہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دشمن کے قلعوں کو کچلنے کے لیے عراق کی اسلامی مزاحمت کی کارروائیاں میں تیزی لائی جارہی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے غزہ کی پٹی کے شمال میں صیہونی رجیم کے جوائنٹ چیف اسٹاف کے سربراہ "ہرتزی ہالیوی" کو نشانہ بنانے کے لیے "عزالدین القسام بریگیڈز" کی کارروائی کی ...