ٹرمپ منتخب ہوئے تو حالات بدتر ہوں گے، سینیٹر برنی سینڈرز
تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ معروف امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ کمیلا ہیرس صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں نتن یاہو کے بارے میں امریکی موقف میں تبدیلی کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔
شیئرینگ :
معروف امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ڈیموکریٹک پارٹی پر فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ منتخب ہوئے تو حالات بدتر ہوں گے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ معروف امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ کمیلا ہیرس صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں نتن یاہو کے بارے میں امریکی موقف میں تبدیلی کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی ڈیموکریٹ غزہ میں فلسطینی بے گناہ عوام کی نسل کشی میں شریک ہے تاہم اگر صدارتی انتخابات میں ٹرمپ جیت گئے تو حالات مزید بدتر ہوں گے۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے امریکہ کی حمایت کے تحت ایک سال سے زائد عرصے سے غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام شروع کررکھا ہے۔ گذشتہ مہینوں کے دوران نتن یاہو نے جارحیت کا دائرہ لبنان تک بڑھاتے ہوئے ہزاروں بے گناہوں کو شہید کردیا ہے۔
امریکی عوام صہیونی حکومت کی حمایت پر سراپا احتجاج ہیں اور صدارتی امیدواروں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ صہیونی حکومت کو لگام دے کر خطے میں دوبارہ امن قائم کریں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...