میڈیا ذرائع نے شام کے شہر "حمص" کے مضافات میں صہیونی فوج کے حملے کی خبر دی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صہیونی فوج نے شام کے خلاف ایک نئی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔
شام کے "حمص" میں سپوتنک کے نامہ نگار نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج نے اس صوبے کے مغربی نواحی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
الجزیرہ نے شامی ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ "حمص" کے جنوبی مضافات میں واقع "القصیر" علاقے کو صہیونی فوج نے نشانہ بنایا۔
علاوہ ازیں بعض شامی ذرائع نے بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے القصیر کے علاقے میں متعدد رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ابھی تک صیہونی حکومت کی اس جارحیت کے شہیدوں، زخمیوں اور ممکنہ مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات شائع نہیں کی گئی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccipqee2bqpo8.c7a2.html taghribnews.com/vdccipqee2bqpo8.c7a2.html