تاریخ شائع کریں2024 2 November گھنٹہ 17:05
خبر کا کوڈ : 656123

ہم ہر اس منصوبے پر عمل کریں گے جس میں فلسطینی قوم کی مرضی اور مطالبات کو مد نظر رکھا گیا ہو

تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سینئر رکن  واضح کیا کہ ہمارے سامنے جو بھی منصوبہ پیش کیا جائے گا اگر اس میں قوم کے چار مطالبات شامل ہوں گے تو ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اس پر عمل کریں گے۔
ہم ہر اس منصوبے پر عمل کریں گے جس میں فلسطینی قوم کی مرضی اور مطالبات کو مد نظر رکھا گیا ہو
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ دشمن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس منصوبے پر عمل کریں گے جس میں فلسطینی قوم کی مرضی اور مطالبات کو مد نظر رکھا گیا ہو۔

تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سینئر رکن  واضح کیا کہ ہمارے سامنے جو بھی منصوبہ پیش کیا جائے گا اگر اس میں قوم کے چار مطالبات شامل ہوں گے تو ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اس پر عمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قابض حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے اور وہ ایسے منصوبے پیش کر رہی ہے جو حقیقت پسندانہ نہیں۔

اسامہ حمدان نے مزید کہا کہ  تاریخ گواہی دے گی کہ فلسطینی مزاحمت کبھی شکست تسلیم نہیں کرے گي۔

حماس کے سینئر رکن نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صیہونی دشمن جانتا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کی قوت ارادی اور ان  کی مزاحمت کو ختم کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ حماس عارضی جنگ بندی کو ہرگز قبول نہیں کرے گی لہذا کسی بھی منصوبے اور تجویز میں پائيدار جنگ بندی کی ضمانت دی جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن مزاحمت کے قائدین کے قتل کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے اور یہ دکھانا چاہتا ہے کہ مزاحمت ناکام ہوگئی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مزاحمت پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdccieqe12bqps8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ