13 آبان یوم اللہ کے موقع پر ایران بھر کے شہروں اور قصبوں میں طلباء و طالبات کی ریلیاں
13 آبان یوم اللہ کے موقع پر ملک بھر کے اسکولوں کے طلباء و طالبات سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل کر امریکہ اور اس کے استکباری ساتھیوں کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔
شیئرینگ :
عالمی استکبار سے مقابلے اور طلباء کے دن کی مناسبت سے ایران بھر کے شہروں اور قصبوں میں طلباء و طالبات کی ریلیاں جاری ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے نامہ نگاروں کے مطابق، پورے ایران میں عالمی استکبار سے مقابلے اور طلباء کے دن کی مناسبت سے ریلیاں جاری ہیں۔
13 آبان یوم اللہ کے موقع پر ملک بھر کے اسکولوں کے طلباء و طالبات سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل کر امریکہ اور اس کے استکباری ساتھیوں کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔
تہران میں طلباء و طالبات نے امریکی جاسوسی اڈے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واشنگٹن کی استکباری پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔
یوم مبارزہ استکبار کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ایرانی عوام نے مضبوط عزم اور ارادے سے اقتصادی پابندیوں کا سامنا کیا اور مشکل مراحل کو سختی کے ساتھ عبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ جنگ میں کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔ امریکہ کو بخوبی ادراک ہوگیا ہے کہ سرد جنگ کے دور کی طرح اپنے فیصلے دوسروں پر مسلط نہیں کرسکتا ہے۔
13 آبان کے موقع پر ایرانی اعلی حکام نے منعقدہ تقریبات میں شرکت کی اور عالمی استکبار کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا۔
احتجاجی ریلی میں شریک طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس وقت ہر حوالے سے بہت مضبوط ہوچکا ہے اور امریکہ جیسی عالمی طاقت کے سامنے کھڑا ہے۔
ریلی کے دوران انقلابی ترانے پیش کیے گئے اور طلباء و طالبات سمیت تمام شرکاء نے مل کر ترانہ پڑھا۔
ریلی میں شریک طالبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم غزہ کے طلباء و طالبات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے ریلی میں آئے ہیں۔ ہم انقلاب کے ساتھ ہیں اور غاصب اسرائیل کی نابودی تک مقاومت کریں گے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...