سات اکتوبر 2023 سے اب تک 1 ہزار 802 صیہونی ہلاک ہوچکے ہیں
اسرائیل انشورنس آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی اور اس کے بعد 902 صیہونی آبادکاراور 900 صیہونی فوجی اور افسران ہلاک ہوچکے ہیں۔
شیئرینگ :
اسرائیل انشورنس آرگنائزیشن نامی ایک صیہونی ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک 1 ہزار 802 صیہونی ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسرائیل انشورنس آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی اور اس کے بعد 902 صیہونی آبادکاراور 900 صیہونی فوجی اور افسران ہلاک ہوچکے ہیں۔
صیہونیوں کی ہلاکت کے یہ اعداد وشمار ایسی حالت میں جاری ہوئے ہیں کہ جنگ کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں کی ہلاکتوں کے اعداد وشمار کے حوالے سے صیہونی حکومت نے سخت ترین سنسر لگا رکھا ہے ۔
غاصب صیہونی فوج بھی اپنے اہلکاروں کا حوصلہ پست ہونے سے بچانے کے لئے استقامتی محاذ کے مجاہدین کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی صحیح تعداد خفیہ رکھتی ہے اور ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بہت کم کرکے بتاتی ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...