تاریخ شائع کریں2024 4 November گھنٹہ 16:44
خبر کا کوڈ : 656409

فلسطین صہیونیوں کا نہیں بلکہ فلسطینی عوام کا ہے،مقتدی صدر

مقتدی صدر نے مزید کہا کہ نہر سے بحر تک فلسطین ہے۔ صہیونی دہشت گرد اور غاصب ہیں۔ مغربی ممالک کے کسی معاہدے کو ہم تسلیم نہیں کرتے ہیں۔
فلسطین صہیونیوں کا نہیں بلکہ فلسطینی عوام کا ہے،مقتدی صدر
عراقی رہنما مقتدی صدر نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کے دو ٹکڑے کرنے کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین صہیونیوں کا نہیں بلکہ فلسطینی عوام کا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیاسی دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی مسئلے کے حل کے لئے دو ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ مغرب نے ہماری ذلت و خواری کی سازش کی ہے۔ ہم عراقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس میں مداخلت کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حضرت محمد ص اور حضرت علیؑ کے پیروکار ہیں اور ہمارا موقف سب کے سامنے روشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین ایک ہی ملک ہے جس کا دارالخلافہ بیت المقدس ہے۔ اس میں دوسری حکومت کا کوئی وجود نہیں ہے۔

مقتدی صدر نے مزید کہا کہ نہر سے بحر تک فلسطین ہے۔ صہیونی دہشت گرد اور غاصب ہیں۔ مغربی ممالک کے کسی معاہدے کو ہم تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عراقی حکومت اس حوالے سے مداخلت نہ کرے تو مجرم ہوگی چنانچہ ہم نے سعودی عرب سے بھی اس مسئلے پر سنجیدہ اقدمات کا مطالبہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjymemhuqeixz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ