صیہونی حکومت کا ساتھ دینے کی وجہ سے امریکا میں جمہوری اقدار پر تاریکی سایہ فگن ہے
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے صیہونی جرائم میں امریکی مشارکت کو، اس ملک کے عوام کے لئے سب سے بڑا سوال قرار دیا اور کہا کہ امریکی حکومت کے اس عمل کی وجہ سے اس ملک میں جمہوریت پر تاریکی سایہ فگن ہے۔
شیئرینگ :
امیرجماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کا ساتھ دینے کی وجہ سے امریکا میں جمہوری اقدار پر تاریکی سایہ فگن ہے اور امریکی لیڈران اسرائیل کی حمایت میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں لگے ہوئے ہیں۔
تقریب کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم نے امریکا میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ایک پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ امریکا خود کو جمہوریت اور انسانی حقوق کا گہوارہ کہتا ہے لیکن انتخابات میں دونوں امیدوار اس فکر میں تھے کہ کس طرح اسرائیل کی حمایت حاصل کریں۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل ایک غیر قانونی حکومت ہے جو غزہ ميں منظم نسل کشی میں فلسطینی بچوں اور عورتوں کا خون بہا رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے صیہونی جرائم میں امریکی مشارکت کو، اس ملک کے عوام کے لئے سب سے بڑا سوال قرار دیا اور کہا کہ امریکی حکومت کے اس عمل کی وجہ سے اس ملک میں جمہوریت پر تاریکی سایہ فگن ہے۔
ارنا کے مطابق امریکا کا ساٹھواں صدارتی الیکشن منگل پانچ نومبر کو شدید ترین حفاظتی انتظامات میں منعقد ہوا ۔
الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 280 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے اپنی جیت یقینی کرلی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن جیتنے کے لئے 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ہوتا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حد نصاب سے دس ووٹ زائل حاصل کئے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...