صیہونی حملہ میں شہید سید حسن نصراللہ کے چچا اہل خانہ سمیت شہید
تقریب خبررساں ایجنسی نے لبنانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کی جارحیت مسلسل جاری ہے۔
شیئرینگ :
جنوبی لبنان پر صہیونی حکومت کے حملے میں حزب اللہ کے سابق سربراہ کے چچا بھی اپنے گھر کے ساتھ شہید ہوگئے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے لبنانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کی جارحیت مسلسل جاری ہے۔
جنوبی لبنان پر صہیونی حکومت کے تازہ ترین حملے میں حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کے چچا شہید ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے حملے میں شہید حسن نصراللہ کے چچا کے گھر والے بھی شہید ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے لبنان کے مشرقی علاقے مجدل بلھیص پر حملہ کیا ہے۔ مشرقی لبنان پر تازہ ترین حملوں میں شہہید ہونے والوں کی تعداد 50 سے بڑھ گئی ہے جبکہ 63 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صہیونی فوج نے تاریخی شہر بعلبک اور جنوبی لبنان کے دیگر علاقوں پر بھی فضائی حملے کیے ہیں۔