اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر سید حجت اللہ قریشی نے اسلام آباد میں پاکستانی بحریہ کے نائب سربراہ اویس احمد بلگرامی سے ملاقات کی ۔
پاکستانی بحریہ کے نائب سربراہ سے ایران کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات میں ایران اور پاکستان کی سمندری افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر سید حجت اللہ قریشی بدھ کی رات ایک اعلی سطحی وفد لے کر سرکاری دورے پر اسلام پہنچے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcivqaqyt1awy2.s7ct.html