تاریخ شائع کریں2024 8 November گھنٹہ 14:56
خبر کا کوڈ : 656789

نیویارک میں اسلامی تعاون کی تنظیم کی ایران پر اسرائیلی حملہ کی مذمت

اسلامی تعاون کی تنظیم نے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جارحیت، اقوام متحدہ کے منشور، اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی اقتدار اعلی نیز ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
نیویارک میں اسلامی تعاون کی تنظیم کی ایران پر اسرائیلی حملہ کی مذمت
نیویارک میں اسلامی تعاون کی تنظیم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف 26 اکتوبر 2024 کی اسرائلی جارحیت کی جس میں ایک عام شہری اور چار فوجی شہید ہوگئے تھے، شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

اسلامی تعاون کی تنظیم نے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جارحیت، اقوام متحدہ کے منشور، اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی اقتدار اعلی نیز ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے اسی کے ساتھ، اسلامی جمہوریہ ایران پر جارحیت کے لئے،اسرائیلی حکومت کے ذریعے عراق کے قومی اقتدار اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کی بھی سخت مذمت کی ہے۔   

 اسلامی تعاون کی تنظیم نے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور وہ سبھی ممالک کہ اقوام متحدہ  کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق جن کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے، اپنے قومی اقتدار اعلی، ارضی سالمیت اور عوام کی سیکورٹی کے تحفظ  اور دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaainio49nm01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ