غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کے حملے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید
تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی حمایت اور عالمی برادری کی خاموشی کے سایے میں صہیونی حکومت غزہ کے عوام پر مسلسل حملے کررہی ہے۔
شیئرینگ :
غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کے حملے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی حمایت اور عالمی برادری کی خاموشی کے سایے میں صہیونی حکومت غزہ کے عوام پر مسلسل حملے کررہی ہے۔
نتن یاہو حکومت فلسطینیوں کو شمالی غزہ سے مکمل طور پر باہر نکالنا چاہتی ہے تاکہ غزہ اور مقبوضہ علاقوں کے درمیان فاصلہ ایجاد کیا جائے۔ اس سلسلے میں صہیونی حکومت کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی حکومت شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ پر شدید حملہ کررہی ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم از کم 27 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
شمالی غزہ میں ہی پناہ گزینوں کے زیراستعمال اسکول شھبر پر بھی صہیونی فضائیہ نے بمباری کی جس کی وجہ سے 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازین الریمال اسکول پر صہیونی فوج نے حملہ کرکے 4 شہریوں کو شہید کردیا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کے جنوبی اور مرکزی علاقوں پر صہیونی فوج کے حملے جاری ہیں۔ صہیونی فضائیہ کے حملوں میں 12 شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس طرح گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں 52 شہید اور 42 زخمی ہوگئے ہیں۔