ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے قبائل نے امن مارچ شروع
تقریب خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تمام بند راستے کھولنے اور علاقے میں امن کیلئے پاراچنار سے قبائل نے امن مارچ شروع کردیا، ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے قبائل نے امن مارچ شروع کردیا۔
شیئرینگ :
تمام بند راستے کھولنے اور علاقے میں امن کیلئے پاراچنار سے قبائل نے امن مارچ شروع کردیا، ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے قبائل نے امن مارچ شروع کردیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تمام بند راستے کھولنے اور علاقے میں امن کیلئے پاراچنار سے قبائل نے امن مارچ شروع کردیا، ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے قبائل نے امن مارچ شروع کردیا۔ مین شاہراہ پر عوام کا جم غفیر مارچ میں شریک ہوا ہے۔ امن مارچ میں ہر عمر کے لوگ حصہ لے رہے ہیں۔
قبائلی راہنما جلال بنگش کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 12 اکتوبر سے بند راستے کھلنے کیلئَے ستائیس روز انتظار کیا، علاقے میں محصور عوام مجبورآ آج اپنے حق کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ راستے کھلنے اور محفوظ بنانے تک امن پیدل مارچ جاری رکھنگے۔
قبائلی رہنما آغا تجمل حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم غیر مسلح اور تمام قبائل کے لئے امن کا پیغام دینے کے لئے امن مارچ کر رہے ہیں، امن مارچ کسی قبیلے یا فرقے کے خلاف نہیں بلکہ حکومت کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو تحفظ دینے کی ذمہ داری سے انکھیں بند کر رکھی ہیں۔