طبی سامان کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا تو کمال عدوان ہسپتال اجتماعی قبرستان میں تبدیل ہو جائے گا
صہیونی دشمن طبی ٹیموں کو کمال عدوان اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتا جس کی وجہ سے زخمیوں کی سرجری نہیں کی جاسکتی اور ہم ابتدائی طبی امداد ہی فراہم کرسکتے ہیں۔
شیئرینگ :
غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ شہری دفاع کی ٹیموں کی عدم موجودگی کی وجہ سے اس اسپتال کے ڈاکٹر اور طبی عملہ خالی ہاتھوں شہیدوں کی لاشوں کو ملبے سے نکال رہے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال کے سربراہ حسام ابو صفیہ نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن طبی ٹیموں کو کمال عدوان اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتا جس کی وجہ سے زخمیوں کی سرجری نہیں کی جاسکتی اور ہم ابتدائی طبی امداد ہی فراہم کرسکتے ہیں۔
ابو صفیہ نے کہا کہ اگر عالمی اداروں نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے کمال عدوان ہسپتال تک طبی سامان کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا تو یہ ہسپتال اجتماعی قبرستان میں تبدیل ہو جائے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں ہم غذائی قلت اور ضروری ادویات کے فقدان اور علاج کی کمی کے باعث مزید زخمیوں کی شہادت کا مشاہدہ کریں گے۔
ڈاکٹر حسام نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ دنوں ہسپتال کو دی گئی چیزیں بہت محدود تھیں اور شمالی غزہ میں امداد اور طبی آلات کی فراہمی کے بارے میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...