تاریخ شائع کریں2024 1 December گھنٹہ 19:25
خبر کا کوڈ : 659318

صہیونی فوج نے شمالی غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے

غزہ میں نسلی تطہیر کے حوالے سے میرے بیانات اس علاقے میں تعینات بعض افسران کی رپورٹوں پر مبنی تھیں
صہیونی فوج نے شمالی غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے
سابق صیہونی وزیر جنگ نے شمالی غزہ میں قابض رجیم کے جنگی جرائم کا اعتراف کیا ہے۔

تقریب نیوز نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق صیہونی وزیر جنگ موشے یعلون نے کہا کہ میں اس حقیقت کے بارے میں اپنے بیان پر قائم ہوں کہ فوج نے شمالی غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

سابق وزیر جنگ نے مزید کہا کہ غزہ میں نسلی تطہیر کے حوالے سے میرے بیانات اس علاقے میں تعینات بعض افسران کی رپورٹوں پر مبنی تھیں۔

یاد رہے سابق وزیر جنگ موشے یعلون نے گذشتہ کل اعتراف کیا کہ صیہونی فوج نے شمالی غزہ کے باشندوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اس علاقے میں صیہونی رجیم کے جرائم نسلی تطہیر کے زمرے میں آتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb89b0wrhbsfp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ